دنیا کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے انٹر ٹینرز کون سے ہیں، فوربز نے فہرست جاری کردی
نیویارک دنیا کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے انٹر ٹینرز کون سے ہیں، فوربز نے فہرست جاری کردی۔
امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر گزشتہ سال 34 ارب روپے سے زائد پیسے کما کر سب سے زیادہ کمانے والے فنکار بن گئے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں34 ارب،64 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے کما کر ،تمام انٹرٹینرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے آگے۔ اس آمدنی میں بڑا حصہ ان کی اس فائٹ کا ہے جو گزشتہ سال کونر مک گریگر سےہوئی تھی۔ اس فائٹ میں انہوں نے مکس مارشل آرٹس کے بادشاہ مک گریگر کو شکست دی تھی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی براجمان فہرست میں دوسرت نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال ان کی آمدنی 28 ارب 56 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔
ریئلٹی اسٹار کائلی جینر 20 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ75 ہزار روپے کما کر سب سے زیادہ پیسے کمانے والے فنکاروں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ ہالی ووڈ سپراسٹا رڈیوین جانسن جو دی راک کے نام سے مشہور ہیں، ان کی آمدنی گزشتہ سال تقریبا دگنی رہی۔ ‘فاسٹ اینڈ فیوریس‘ اور ’جمانجی‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے کر،15 ارب 7 کروڑ 22 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب ہوئے اور اس فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔