X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

زندگی کی قدر – سنبل رزاق

زندگی کی قدر

ذندگی اللہ کی بڑی نعمت ہے اسکی قدر کجئے یہ فقرہ تو ہم نے کئ بار سنا بهی ہے اور پڑھا بھی ہے مگر سوچنے والی بات تو یہ ہے کہ کیا کبھی ہم نے اس احساس کو تجربہ کیا ہے کہ ذندگی واقعی اللہ کی بڑی نعمت ہے. جی ہاں بالکل زندگی تب ہمیں نعمت محسوس ہوتی ہے جب کوئی تلخ حادثہ ہمارا سامنا کرتا ہے جب ہم اپنے توانا جسم کے ساتھ کسی غریب لاچار اور بےسہارا کو دیکھتے ہیں .زندگی اللہ کی بڑی نعمت ہے یہ تب محسوس ہوتا ہے جب ہم کسی کو اپنی کهلی آنکھوں کے سامنے ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کرتے ہوئے دیکھتے ہیں. زندگی حقیقتاً اللہ کی بڑی نعمت ہے اس نعمت کا احسان ہمیں تب ہوتا ہے جب ہم ہسپتال میں کسی کو خون کی الٹیاں کرتے ہوئے، کسی کو سانس کی مصنوعی نالی لگائے ہوئے اور کس کو بےحس و حرکت بستر پر پڑے ہوئے دیکھتے ہیں جسکی ساری زندگی صرف ایک مشین کے سہارے ہوتی ہے کہ اس پہ ہرے سگنل رہے تو زندگی ورنہ نہیں. زرا سوچنے هم زندگی کی قدر کیوں نہیں کرتے. ہم اللہ کی نعمتوں کا شمار تو نہیں کر سکتے مگر شکر تو ادا کر سکتے ہیں نا ! کیوں ہم اتنے لاپرواہ ہیں کہ اللہ کی نعمتوں کی قدر نہیں کرتے، کیوں ہم اپنے آپ کو سنوارتے نہیں، کیوں ہم اپنا چال چلن درست نہیں کرتے.زرا سوچنے!

بقلمم سنبل رزاق

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.