معلوماتی دنیا

خود اعتمادی کی جیت – سنبل رزاق

خود اعتمادی کی جیت

ارے تم صرف پاس ہونےکےلیے ہی محنت کرو تم پوزیشن لینے کا خیال دل سے نکال دوویسے بھی ایک بار فیل ہو چکے ہواور جن سے تم مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے  ہو نا وہ پوزیشن ہولڈر ہیں۔تمھارے لئیے یہی کافی ہے کہ تم دوڑ میں حصہ نوکری لینے کےلئیےلونا کہ پہلے نمبر پر آنے کے لیئے یاد ہے پچھلی بار بھی تم اس چکر میں فیل ہو گئے تھے۔وہ جب بھی دوڑنے کی مشق کرتا ایسی بہت ساری آوازی اسکا تعاقب کرتیں مگروہ ڈٹا رہا اور کیونکہ صرف نوکری لینا ہی اسکامقصد نہ تھا بلکہ ہرامتحان میں پہلی پوزیشن لیکر اپنے والدین کو وہ خوشی بھی دینا تھی جسکے لئےہر والدین خواہش کرتے ہیں۔آخر کار اسکی محنت رنگ لے آئی اور وہ کامیاب ہوگیا۔ وہ اپنی کمپنی کا کمانڈر منتخب ھو گیا۔اسکی خود اعتمادی کی جیت سب کے سامنے ہو گئی۔ وہ تو کامیاب ہو گیا مگر سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔

 زرا سوچئے، ھم ہر روز کتنے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں؟ کتنے لوگ صرف ہماری باتوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے؟کیسے ہماری باتیں کسی کی خود اعتمادی کو کچل دیتی ہیں؟

 ہم اگر ایک پل کے لئے بھی سوچ لیں توپھر کوئی ناکام نہیں رہے گا کیونکہ

 "زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی”  

بقلم سنبل رزاق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button