دلچسپ و عجیبمعلوماتی دنیا

چقندر کے فوائد

چقندر کےفوائد
گاجر کی طرح چقندر بھی نظر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جگر کی چربی، آنت کی سوزش اور قبض دور کرتی ہے۔ بیماری کے بعد لوگ کمزوری کو دور کرنے کے لیےگلوکوز کے بجائے چقندر کا استعمال کریں تو زیادہ افاقہ ہوگا۔ چقندر میں چونکہ شکر موجود ہے، شکر اور نشاستہ کی خواہ کوئی بھی قسم ہو جسم اندر جا کر ایک مختصر عمل کے بعد گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے اس لئے چقندر میں شکر کی موجودگی کمزوری کے لئے یقیناً فائدہ مند ہوتی ہے۔سبزی اور پھل جیسے بھی ہوں ان میں ناقابلِ ہضم مادہ کثیر تعداد میں ہوتا ہے جو قبض کو دور کرتا ہے ۔
توانائی سے بھرے چقندر کے جوس کو ذیابطیس کے مریضوں کے ساتھ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دل کے پٹھوں کو فوری طور پر قوت فراہم کرتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ دل کے افعال کو منظم رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں اور عضلات کو قوت دیتا ہے۔ اس سے قبل ماہرین نے سائیکل چلانے اور دوڑنے والے کھلاڑیوں پر چقندر کے جوس کے تجربات کے بعد کہا تھا کہ اس سے دل مضبوط ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت بتدریج بہتر ہوتی ہے۔
چقندر کے جوس میں موجود اہم مرکبات عمر رسیدہ افراد کے ساتھ ساتھ جوانوں کو بھی غیرمعمولی توانائی پہنچاتے ہوئے ان کے کام کاج ، سیڑھیاں چڑھنے اور ورزش میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اسی طرح اگرکوئی 20میٹر تک دوڑتا ہے تو چقندر کا جوس اس صلاحیت کو2فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔
دوران خون میں بہتری اس زبردست سبزی کے جوس کے استعمال سے خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے،خون پتلاہوتا ہے اوردورانِ میں اعتدال آتا ہے۔جس کی وجہ سے بلڈپریشر سےمحفوظ رکھا جاسکتاہےاور انسان صحت مند رہتاہے۔
بڑھتی توانائی محنت مشقت کرنے والے لوگوں کوچاہیے کہ چقندر کے جوس کا استعمال کریں۔ روزانہ ایک گلاس چقندرکا جوس پینے سے انسان کے جسم میں توانائی بڑھ جاتی ہے۔
صحت مند دماغ چقندر میں موجود بیٹائن اور ٹرائی ٹوفین کی وجہ سے دماغ کو تقویت ملتی ہے اور اس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
جگر کیلئے مفید بیٹائن کی وجہ سے ہمارے جگر میں اکٹھے ہونے والے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
چقندر کے استعمال سے نظام انہضام مضبوط ہونے کے ساتھ قبض بھی دور ہوتا ہے اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔
Aتیزنظر چقندر میں موجود وٹامن
اور بیٹاکیروٹین کی وجہ سے انکھوںکی صحت اور نظر بہترہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button