ٹیکنالوجی کی خبریںمعلوماتی دنیا

سائنسدانوں کا ڈرون کے ساتھ درخت لگانے کا منصوبہ

سائنسدانوں نے ڈرون کے ساتھ درخت لگانے کا منصوبہ بنا یا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے سری لنکا میں ہیلی کاپٹر سے شجر کاری کا تجربہ کیا گیا، جو کہ کامیاب ثابت ہوا۔ جن سے کچھ عرصے بعد ہی پودے اگ آئے اب اسی تجربے کو مدِ نظر رکھ کر مزید جدید طریقے سے بنایا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک برطانوی کمپنی ایسا ڈرون تیار کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جو شجر کاری کر سکے۔

اس ڈرون کی مدد سے فضا سے زمین پر بیج پھینکے جائیں گے۔ اس عمل کی وجہ سے بہت زیادہ رقبے میں بہت ہی کم وقت میں شجر کاری کی جاسکے گی۔ یہ ڈرون کسی بھی جگہ کا تھری ڈی نقشہ بنائے گا۔ اس کے بعد ماہرِ ماحولیات اس جگہ کا جائزہ لیکر بتائے گی کہ اس جگہ پر کس قسم کے پودے لگے گیں۔

سائنسدانوں کا ڈرون کے ساتھ درخت لگانے کا منصوبہ

ان سب کاموں کے بعد ڈرون کو بیجوں سے بھر کر اس جگہ بیجوں کو برسا دیا جائے گا۔ ڈرون ایک سیکنڈ میں ایک بیج لگائے گا۔ اور ایک دن میں ایک لاکھ بیج لگائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ ہاتھ سے شجر کاری کرنے سے دس گناہ زیادہ تیز ہے۔ اور ساتھ ہی اس سے وقت اور پیسوں کی بھی بچت ہو جائے گی۔ اس طریقہ کار سے ایک سال میں ایک عرب درخت اگا سکتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button