خوش رکھنے والا پھل کونسا ہے ؟
خوش رکھنے والا پھل کیلا ہے۔ کیلا آپ کے ڈپریشن کو بھی دور رکھتا ہے۔ اور آپ کو خوش رہنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ کیونکہ اس میں ٹرپٹوفن پایا جاتاہے۔ جو کہ سیروٹوٹن میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو کہ موڈ کو خوشگوار بنانے کا نیوروٹرانسمیٹر ہے۔ اسی وجہ سے آپ کیلا کھا کر اپنے موڈ کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پھل آپ کی بلڈ شوگر لیول کو بڑھا کر آپ کا ذہنی دباؤ ختم کردیتا ہے۔
ذہنی دباؤ سے نجات :
پوٹاشیم کی مناسب مقدار لینے سے آپ کے دل کی دھڑکن صحیح رہتی ہے۔ اور اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو آکسیجن ملتی رہتی ہے۔ اپنے جسم کے پانی کے توازن درست رکھنے اپنے نظامِ انہضام کو بھی صحیح رکھنے مین مددگار ہے۔ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے آپ کے ذہنی دباؤ مین کمی آتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔
پوٹاشیم کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں :
کیلے،پالک، آلو، مچھلی، بند گوبھی، ٹماٹر، خوبانی، سویا بین، ناشپاتی، وغیرہ