کہتے ہیں عمر چاہے کچھ بھی ہو بس دل جوان ہونا چاہئے ۔آیئے آپ کو ملواتے ہیں ایسی ہی ایک ڈانس کرنے کی شوقین دادی جان سے جن کا دل اس عمر میں بھی جوان ہے۔ یہ مناظر برطانیہ کے شہر لیڈزمیں دیکھے گئے جہاں سڑک پر ایک بزرگ خاتون میوزک کی دُھن پر رقص کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہی تھیں۔ دادی جان کو ڈانس کرنے کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ اسٹریٹ پرفارمرز کے ساتھ موسیقی کی دُھن پر ایسے شاندار ڈانس اسٹیپ دیئے کہ وہاں موجود افراد نہ صرف متوجہ ہوگئے بلکہ خاتون کے شوق کو بیحد سراہااور اُنکی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا ۔ ڈانس کرنے کی شوقین دادی اماں کی یہ دلچسپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر بیحد پسند کی جارہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔