X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

Quran بسم اللہ الرحمن الرحیم

 کافروں کیلئے دنیا کی زندگی بڑی خوشنما بنا دی گئی ہے اوروہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں حالانکہ قیامت کے دن یہی پرہیز گار لوگ ان سے بالاتر ہوں گے (رہی دنیا کی زندگی تو) اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا جس کی کامیابی کیلیۓ آج ہم نے اللہ کے احکامات کو پس پشت ڈال دیا اور اپنی زندگی کو  پنے ذہن کے مطابق اسلام پر گزار رہے ہیں جس کا نتیجہ ہم بھٹک گئے اور غیر اسلامی طرز معاشرت کو اپنا کردنیا تو بہترین حاصل کر لی مگر آخرت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ انشاءاللہ ہم نے اب قرآن و حدیث سے اپنی زندگی کی غلطیوں کی اصلاح کرنی ہے اللہ سبحانہ تعالیٰ کا لاکھ شکر کہ ماہ رمضان اپنی تمام تر برکات اور رحمتوں کے ساتھ خیر و افیت کے ساتھ رخصت ہوا گھروں پر ابر رحمت ابھی تک چھائی ہوئی ہے الحمد للہ !!!

اللہ سبحانہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جن لوگوں نے اتنے طویل روزے اپنے اللہ کی رضا کی خاطر رکھے ان کے اگلے پچھلے تمام گناہوں کو معاف کر کے اب انہیں بہترین عمل کے ساتھ اپنے دین کےلئے چن لے ان کے دلوں کو حسد سے نفرت سے پاک کر کے اللہ کے عتاب سے بچا لے اب وہ جو سوچیں جو بولیں جو لکھیں اللہ کے خوف کو مد نظر رکھ کر ہر عمل سوچ کر کریں۔ سنی سنائی مفاد پرست سوچ کو سن کر اپنے نامہ اعمال کو چھوٹے چھوٹے فائدے لے کر برباد نہ کریں۔ خلقِ خُدا کے لئے کام کریں اللہ پاک میرے راستے آسان کرے اے میرے اللہ میں نے اپنے تمام معاملات تیرے ہاتھ میں دیے میں تیرے کام کروں گی تو جانے اور وہ جانیں جو خیر کو روکنے کی کوشش کریں۔

آئیے قلب و نظر کو یکجا کریں اور اللہ اور رسولﷺ کے اعلیٰ کلام کو پڑھنے کی سعادت پر اپنے رب کے حضور سجدہ شکر ادا کریں اپنے کلام تک رسائی وہ بھی معنی کے ساتھ وہ غفور وہ قہار وہ عظیم وہ رحیم ہر کسی کو کہاں دیتا ہے خوش نصیبی کو محسوس کریں اور شکرانے کے احساس کے ساتھ اس نعمت کو بٹتا دیکھ کر اپنا اپنا حصہ ضرور لینے کی کوشش کریں ورنہ وہ تو بے نیاز ہے اسے آپ کے پڑھنے یا نہ پڑھنے کی کوئی حاجت نہیں ضرورت مند محتاج ہم سب ہیں جب کہ وہ تو بے نیاز ہے۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے اور چن لے اپنے قرآن کے سفر کیلئے آمین۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصررہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.