باپ نے بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا بتاؤدنیا کا طاقتور انسان کون ہے؟
بیٹے نے جواب دیا کہ میں ہوں۔
پھر باپ نے کندھے سے ہاتھ ہٹا کر پوچھا کہ دنیا کا کمزور انسان کون ہے؟
تو بیٹے نے جواب دیا میں ہوں۔
باپ نے پوچھا کہ وہ کیوں تو بیٹا بولا کہ جب آپ کا ہاتھ میرے کندھے پر تھا تو میں خود کو دنیا کا طاقتور انسان سمجھتا تھا، تو جب آپ نے ہاتھ اٹھایا تو میں دنیا کا کمزور انسان بن گیا۔