بچوں کی دنیا

میں چور ہو خوابوں کی تعبیر بتانے والا نہیں

ایک چور گھر میں داخل ہوا۔ ایک بوڑھی عورت سو رہی تھیکہ اس کو ایک اجنبی  نظر آیا ۔چور بڑھیا کو دیکھ کر چوکنا ہو گیا تو بڑھیا لیٹے لیٹے بولی کہ یقینا حالات سے مجبور ہو کر اس راستے پر آئے ہو۔الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہےاس میں سارا مال ہے۔ تم خاموشی سے وہ لے جاو مگر جانے سے پہلے میں نے جو ایک خواب ابھی ابھی دیکھا ہے  اس کی تعبیر تو بتاتے جاو۔چور بڑھیا کی رحمدلی دیکھ کر اس کے پاس بیٹھ گیا۔ بڑھیا نے اپنا خواب سنانا شروع کیا ۔ بیٹا میں نے دیکھا کہ ایک چیل میرے پاس آتی ہے اور زور زور سے 3 مرتبہ ماجد ماجد کا نام لیتی ہے ۔ اتنے میں میری انکھ کھل گئی۔ بھلا بتاو تو کیا تعبیر ہو گی۔

چور سوچ میں پڑھ گیا ۔اتنے میں ساتھ والے کمرے سے بڑھیا کا نوجوان بیٹا ماجد اپنا نام زور زور سے سن کر اٹھ کر آگیا اور چور کی خوب پٹائی کی تو بڑھیا بولی کہ بیٹا اب بس کر دو  یہ اپنے کیے کی سزا بھگت چکا ہے۔ تو چور بولا کہ نہیں مجھے اور مارو تاکہ مجھے ہمیشہ یاد رہے کہ

"میں چور ہوں تعبیر بتانے والا نہیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button