اعجاز احمد قادری پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز (PCATP) کے چیئرمین منتخب، نوجوان آرکییٹکٹ محسن مغل بھی کامیاب
اسلام آباد (نارووال) – پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز (PCATP) کے انتخابات میں اعجازاحمد قادری چیئرمین منتخب ہوگئے، جبکہ نوجوان ٓرکیٹکٹ محسن مغل وفاقی دارلحکومت سے،حسن جمیل،چوہدری پنجاب سے،طاہر سعید خیبر پختونخواہ،فریال سکندر سندھ، مہاجبین بگٹی بلوچستان سے ایگزیکٹو رکن کے طور پر کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین اعجاز قادری اور ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ہماری نہیں بلکہ پوری آرکیٹکٹ کمیونٹی کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم پوری آرکیٹیکٹ کمیونٹی کے نمائندے ہیں، اور ہمارا مقصد اس پیشے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔
نوجوان ممبر محسن مغل نے بھی اس موقع پر تمام ا ٓرکیٹکٹس سے اپیل کی کہ وہ PCATP کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ آرکیٹیکچر کے شعبے کو مزید ترقی دی جا سکے اور آرکیٹکٹس کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔چیئرمین اعجاز قادری نے کہا کہ ہم سب مل کر PCATP کو مزید مؤثر ادارہ بنائیں گے اور پیشہ ور ر آرکیٹکٹس کے لیے بہتر مواقع پیدا کریں گے۔ آرکیٹیکٹ کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اس پیشے کی بہتری کے لیے کام کر سکیں۔یہ جیت ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں ہم سب مل کر ایک مضبوط اور متحد آرکیٹیکچر کمیونٹی کے لیے کام کریں گے۔