احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت دے دی
تفصیلات کے مطابق اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرارپانے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے نیب نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی۔سوموار کے روز احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔جو آج منگل کے روز سنا دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو اسحاق ڈار کی جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈار کے 6 بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم قومی خزانے میں ڈالی جاۓجبکہ گاڑیاں قبضے میں لے کر صوبائی حکومت کو جمع کروائی جائیں۔اس کے علاوہ گلبرگ میں موجود پراپرٹیز بھی بزریعہ اشتھار نیلامی کی جائےاور اس کی رقم قومی خزانے میں ڈالی جائے۔تاہم پلاٹس کی نیلامی کا اختیار صوبائی حکومت کو چیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 13 گاڑیوں ،اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو اٹیچ کیا گیا تھا۔عدالت نے انہی اثاثوں کو نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں موجود پراپرٹی کو اٹیچ نہیں کیا گیا تھا جبکہ بعض دیگر اثاثے بھی اٹیچ نہیں کیے گئے۔ جس کے باعث وہ نیلام نہیں ہو ں گے۔