وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہوں گے ، جہاں انکے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وزیراعظم کی آمد سے قبل ملائیشیا کی شاہراہوں کو پاکستانی پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔دورے کےدوران وزیراعظم عمران خان ملایئشین ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے جس میں اہم امور پر تبدلہ خیال کیا جائے گا ، وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں کا بھی امکان ہے۔