اہم خبریںبین الاقوامی
میں وزیراعظم مہاتیر محمد اور انکی اہلیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے پر تکلف ظہرانے کا ہمارے لیے اہتمام کیا
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ” نہایت گرمجوشی استقبال اور میزبانی پر میں وزیراعظم محمد مہاتیر اور انکی اہلیہ کا بطور خاص شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اس پر تکلف کھانے پر میں انکا تہ دل سے شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ انکا خاص ممنون ہوں”۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملائیشیا کے وزرا اور اور کاروباری شخصیات کے بھی مشکور ہیں ۔ جنہوں نے جزبہ خیر سگالی و دوستی کے تحت ہمیں خوش آمدید کہا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں پختگی کا وسیلہ بنے گا۔