X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاور سیکٹر کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت

بجلی کمپنیوں کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے لیے مفت یونٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اب ان افسران کو مفت یونٹس کے بجائے رقم ملے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے، فیصلے کا اطلاق ڈسکوز، جنکوز، واپڈا، این ٹی ڈی سی ملازمین پر لاگو ہوگا۔

گریڈ 17 کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے ماہانہ 15 ہزار 858 روپے ملیں گے، جبکہ گریڈ 18 کے افسران کو 21 ہزار 996 روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 37 ہزار 597 روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کو 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے دیے جائیں گے، گریڈ 21 کے آفیسرز کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17 کے افسران کو ماہانہ 24 ہزار 570 روپے فراہم کرے گی، گریڈ 18 کے افسران کو 700 مفت یونٹس کے بجائے 26 ہزار 460 روپے دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنکوز کے گریڈ 19 کے آفیسرز کو ماہانہ 42 ہزار 720 روپے دیے جائیں گے جبکہ جنکوز کے گریڈ 20 کے افسران کو 46 ہزار 992 روپے ماہانہ ملیں گے۔

جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.