کاروباری خبریں

آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کیلئے نئی منتخب حکومت سے بات چیت کرے گا

آئی ایم ایف کے ساتھ آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات معاملے پر مذاکراتی وفدنئی منتخب حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستان آئے گا۔

ذرائع کےمطابق موجودہ قرض پروگرام کی 1.10 ارب ڈالرکی آخری قسط کے لیےنئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہوگی،آئی ایم ایف کا وفد نگران حکومت سے آخری قسط کےلیےمذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ3 ارب ڈالر کےموجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کے لیے بات چیت ہونا باقی ہے،نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سےمنتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی، آئی ایم ایف سے نئی بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے شروع میں ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب وزارت توانائی حکام کاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف نےٹیرف اورگردشی قرض میں کمی کا ٹیرف مسترد نہیں کیا، آئی ایم ایف پلان پر غور کرے گا،وزارت تواناٸی نے برآمدی شعبےکوبجلی 9 سینٹ پرفراہمی کا پلان آئی ایم ایف کو بھیجا ہے۔

حکام کےمطابق پلان منظوری پربرآمدی شعبےکیلئے بجلی 14سینٹ سے کم کرکے 9سینٹ کردی جاٸیگی،پلان کی منظوری کی صورت میں گھریلوصارفین کا بجلی ٹیرف بڑھے گا۔

Related Articles

Back to top button