آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔
تاہم 13 اپریل کو ملک بھر میں فی تولہ سونا 1100 روپے تولہ سستا ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔