X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستانی عوام نے ایک سال میں 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر ڈالیں

پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالر خرچ کر دیئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے۔ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی۔

گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ایک لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی

۔رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

اپریل میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ مارچ میں 5 کروڑ 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.