کاروباری خبریں
فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 236 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہو کر 2415 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔