X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

9 ہزار سے زیادہ سمز بند

فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9 ہزار سے زیادہ سمز بندکردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بندکرنےکے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے، پی ٹی اے کا مؤقف ہے اس کے پاس سم بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی نان فائلرز کی 3 ہزار 500 سمز بند کی گئی تھیں۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ 2 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 3500 سمزبلاک کی گئیں تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع لےلیا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.