X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تو وارے نیارے ہو گئے، بڑی خبر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 78ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1729 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1711 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 78 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار78ہزار 436 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

بجٹ سے ابتک تین سیشنز میں انڈیکس ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے،

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مثبت بجٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقع ہے کہ نئے بجٹ کے خدوخال آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.