X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانےکی منظوری

وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکی منظوری دے دی۔ زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا، جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا، جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بڑے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے بڑے صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.