X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار سے متعلق پیشگوئی کردی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٴٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٴٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقررکیا ہے۔

گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی معیشت کے لیے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں،انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی۔ عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.