کاروباری خبریں

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کمی آگئی ہے، جو گزشتہ 9 ماہ کے دوران سب سے کم ترین ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت کے باعث ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

برینٹ کروڈ کم ہوکر3.77ڈالر کم ہوکر73.75ڈٖالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ2.94 ڈالرکم ہوکر70.61 ڈالرفی بیرل ہوگیا۔

اس حوالے سے بروکرز کا کہنا ہے کہ چین نے توانائی کی کھپت کم کردی جس سے عالمی منڈی میں ریل کی قیمتیں گریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 0.3 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.7 فیصد کمی آئی تھی۔

لیبیا کی بڑی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات پیر کے روز معطل کرتے ہوئے ملک بھر میں پیداوار کم کر دی گئی، ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ مرکزی بینک اور حریف سیاسی گروپوں کے درمیان جاری تنازعے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قانون ساز ادارے نے اقوام متحدہ کی سرپرستی مذاکرات کے بعد مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی پر اتفاق کرلیا ہے اور ادارے کے نمائندوں کے دستخط سے بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان تنازع کے حل سے تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔

Related Articles

Back to top button