X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نیپرا نے بجلی کے نرخ میں1 روپے 75 پیسے اضافے کی اجازت دے دی

سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو 43.23 ارب روپے کی فراہمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں تین ماہ کے لیے ستمبر سے نومبر تک کے لیے بجلی کے نرخوں میں تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن اور مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس، اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا ہے۔

نیپرا نے کہا کہ مالی سال 2023-24کی چوتھی سہ ماہی کے لیے 4323 ارب روپے کی مثبت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو تین ماہ یعنی ستمبر سے نومبر 2024 کے دوران تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی کلو واٹ گھنٹہ کے یکساں نرخ پر لاگو ہوگی، یہ اضافہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔“

یہ مثبت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

نیپرا کا مزید بتانا تھا کہ منفی ”ایڈجسٹمنٹ 0.3692 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ“ لائف لائن صارفین، ایسے گھریلو صارفین جو 300 یونٹس تک استعمال کرتے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز، تمام کیٹیگریز کے پری پیڈ بجلی صارفین جو پری پیڈ ٹیرف کے لیے منتخب ہوئے ہیں، اور تمام ڈسکوز کے زرعی صارفین کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز پر لاگو ہوگی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.