کاروباری خبریں

بجلی صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اضافی بل وصول کئے جائیں گے۔

میڈیا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی بجلی مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا ہے، یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبراور نومبرکے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

دوسری جانب جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ، نیپرا نے کہا کہ صارفین کویہ ریلیف ستمبرکےبلوں میں دیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا۔

اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

Related Articles

Back to top button