کاروباری خبریں
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1100 روپے کم ہو گیا۔
اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔