رواں ماہ نومبر میں پاکستان میں 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں موجود کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ صارفین کو ہائبرڈ سسٹم کا انتخاب کرتے وقت بیٹریوں کے لیے اضافی اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔
پانچ کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے سے سات لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 7 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت ایک لاکھ پچاس روپے بڑھ گئی ہے جس کی قیمت اب آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔
دس کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بڑھ کر بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی نئی قیمت 14 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔