نومبرکے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ملکی برآمدات 0.28 فیصد بڑھیں، دسمبر میں برآمدات 2.841 ا رب ڈالر تک پہنچیں، جولائی سے نومبر تک برآمدات 13.6 ارب ڈالررہیں اور 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق حکومتی اقدامات برآمدات کےفروغ اورمعیشت کےاستحکام کا اہم ذریعہ ہیں، تجارتی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کی برآمدات عالمی منڈی میں مسابقت کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کر رہی ہیں۔
معاشی ترقی اورعالمیُ تجارت میں پاکستان کی شمولیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، حکومت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مراعات ا ور تجارتی سہولیات فراہم کررہی ہے۔
واضح رہے کہ برآمدات میں اضافہ معیشت کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے میں مددگار ہے، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔