X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر غریب کاشتکاروں کے لیے ہو گی، اس رقم سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ افراد کو چھوٹے قرضے دیے جائیں گے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کی آمدن بڑھانا ہے، رقم عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا۔

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ مائیکرو فنانس غریب طبقے کی مالی مدد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اس منصوبے سے 10 لاکھ خواتین سمیت 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق پاکستان میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 54 منصوبے جاری ہیں، پاکستان میں عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.