آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے نرخ ایک ہزار 650 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار روپے تک جا پہنچے۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کا بھاؤ 1415 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 491 روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 47 اور 2 ہزار 555 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 16 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 38 ڈالر پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (18 مارچ) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 186 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 4 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 49 ہزار 412 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
17 مارچ کو ملک بھر میں سونا آج پھر گیارہ سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
14 مارچ کو فی تولہ خالص سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔