X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ڈیری ایسوسی ایشن کا پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں دودھ کی سالانہ 70 ملین ٹن سے زائد پیدا وار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ڈیری سیکٹر کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے اثرات زیر بحث آئے۔

پاکستان ڈیرے ایسوسیشن نے کہا کہ پیک شدہ دودھ پر ٹیکس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، دودھ پروسیسرز اور کسان دونوں متاثر ہوئے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ ڈیری ایسوسی ایشن کا پیک شدہ دودھ پر ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم کے خصوصی معاون نے کہا کہ ڈیری سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈیری سیکٹر کی ترقی کے بغیر خوراک میں خود کفالت کا خواب ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمز میں سرمایہ کاری بڑھانے سے دودھ کی پیداوار اور معیار میں بہتری آئے گی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.