کاروباری خبریں
ڈالر کی قیمتوں میں مزید اضافہ ، پاکستانیوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی
لاہور (بول نیوز اردو) ڈالر کی قیمتوں میں مزید اضافہ۔ پاکستانی روپے کی بے قدری دوبارہ شروع ہو گئی اور گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے سے اضافے سے ایک سو پچیس (125) روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ۔ برطانوی پونڈ اور یورو کی قیمتوں میں کمی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 161 روپے اور یورو کی 145 روپے ہو گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 124 روپے 24 پیسے رہی تاہم یورو 43 پیسے سستا ہو کر 143 روپے 67 پیسے اور برطانوی پونڈ 67 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 29 پیسے کا ہو گیا۔