تفصیلات کے مطابق شبر زیدی نے کہا کہ ماضی میں زیرو ریٹنگ کے مختلف تجربات ہوچکے ہیں، ٹیکسٹائل کی موجودہ صورت حال کے مطابق زیرو ریٹنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، ٹیکسٹائل کے مختلف سیکٹرز کے لوگوں سے پہلے بھی بات چیت ہوئی ہے، دورے کا مقصد صنعتکاروں کے تحفظات سننا اور دور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ مئی سے چارج لینے کے بعد آرڈر کیا تھا کسی کا اکاو¿نٹ فریز نہیں کریں گے، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن میں کرپشن تھی اسے آٹومیٹ کررہے ہیں، تمام مسائل کا حل آٹومیشن ہے، آٹو میشن کیلئے اب آسانیاں موجود ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں کی مشاورت سے نظام کو بہتر کیا جائے گا، حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے، کوئی شخص بتائے کہ کون سا نیا ٹیکس لگا ہے۔
ہماری خامی ہے لوگوں کو بہتر طریقے سے آگاہی نہیں دی۔شبر زیدی نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط پر مزاحمت کی وجہ کیا ہے یہ جاننا چاہتے ہیں، شناختی کارڈ کی ڈیمانڈ کوئی نئی چیز نہیں، قول وفعل میں کبھی تضاد نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی کچھ وجوہات میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے مویشی منڈی میں بکروں کی خریداری پر ٹیکس لگانے کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔