X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی پاکستان پر مہربان، قرض دینے کا اعلان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اے ڈی بی نے اعلامیے میں بتایا کہ قرض کے پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کنٹری پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.