موجودہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کام دکھا گئی۔ بینکوں کے ڈیپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح چودہ ہزار ارب روپے سے زائد رہے۔
اسٹیٹ بینک نے ملکی ڈیپازٹ میں نمایاں اضافے کی وجہ جون میں متعارف کرائی گئی ایمنسٹی اسکیم کو قرار دیا ہے۔
جس کے تحت بڑے پیمانے پر اثاثے ظاہر کر کے بینکوں میں رقوم جمع کرائی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون میں بینکوں کے ڈیپازٹس ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا سلسلہ برقرار رہا، گزشتہ ستر سال میں بینکوں کے ڈیپازٹس تیرہ ہزار ارب روپے بڑھے ہیں اور رواں سال بینکوں کے ڈپازٹس میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔