کاروباری خبریں
عوام ہوشیار، نیپرا بم گرانے کو تیار
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں گی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لائف لائن صارفین کیلئے نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔