X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ٹریفک میں پھنسی عوام کے لیےاوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا اجرا کر دیا ،

انٹر نیشنل آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا۔ اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اوبر نے اپنے پلاٹینم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے سروس کے آغاز میں تعارفی کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے۔ایئرپورٹ تک رائیڈ صرف 8 منٹ کی ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے نجات مل جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی ایک عرصے تک ہیلی کاپٹر سروس کے چرچے رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت کے وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں فی کلومیٹر خرچ 55 روپے پڑتا ہے ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.