X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان

انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 45 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 663 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 33 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر پھر اڑان بھرتا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 159 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں بھی آج گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا، لین دین کے دوران 663 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 33 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی کرنسی میں کمی کا رجحان ملک میں معاشی سرگرمیوں میں حالیہ تعطل کے پیش نظر ہو سکتا ہے، ٹیکس عائد کئے جانے کے سبب تاجر اور صنعتکار پریشان ہیں جبکہ حکومت مسائل حل کرنے میں غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے جس سے ملکی معاشی صورتحال مزید گھمبیرہوتی جا رہی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.