وزیر عظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے قومی معیشت مضبوط ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ چاول کی برآمد میں دو ارب اَسی کرو روپے سے بڑھا کر پانچ ارب روپے تک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعت ایک اہم شعبہ کی حیثیت سے ملکی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس سے پہلے عبدالرزاق دائود نے کھاد کے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں منڈی میں کھاد کی طلب و رسد کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا تاکہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جاسکے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کسانوں کے درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ترجیحی بنیاد پر ان کے حل کے لئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے کھاد سمیت زرعی اجناس کی مناسب قیمت پردستیابی یقینی بنا کر کاشتکاروں کو ریلیف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔