X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انٹربینک میں ڈالر سستا، اسٹاک مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کئی دنوں کے بعدآج مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ میں کمی ہوئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 35پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 323 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے تک ملکی معاشی صورتحال دگرگوں رہنے کا خدشہ ہے، پاکستانی روپے میں مستقل استحکام کیلئے حکومت کو معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.