X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی مزید تاخیر ہونے کا خدشہ

سخت شرائط پوری کرنے کے باوجود بین الاقوامی مالیاتی (فنڈ) آئی ایم ایف حکام پاکستانی اقدامات سے تاحال غیرمطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے 17 مئی تک اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگز کا شیڈول جاری کردیا گیا تاہم 17 مئی تک اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہی نہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانیوں سے غیرمطمئن ہے اور زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے مساوی کرنے کا نیا مطالبہ بھی کر دیا۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پر بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف دوست ملکوں کی فنڈنگ کی یقین دہانی پر بھی مطمئن نہ ہوا۔ پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پروگرام دیا، وہ بھی ناکافی قرار دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے نویں جائزہ کے لیے بیشتر شرائط پوری کیں، پاکستان نے نویں جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے کی خاطر 170 ارب روپے ٹیکس منی بجٹ کے ذریعے لگائے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو تاخیر کا شکار ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.