X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حکومت بجٹ پیش کرنے میں تذبذب کا شکار

حکومت بجٹ پیش کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔ وزیراعظم، اتحادی بجٹ میں بڑا ریلیف دینے کے خواہشمند ہیں تاہم وزارت خزانہ کے پاس بڑا ریلیف دینے اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلئے رقم نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ رقم نہ ہونے سے پریشان ہے۔ تمام اتحادی الیکشن سال ہونے کی وجہ سے بڑا عوامی بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی اکثر تجاویز کو وزیراعظم اور اتحادی رہنما مسترد کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ  کے پاس بڑا ریلیف دینے اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلئے رقم نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کو حتمی شکل دینے میں اسی لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کےمطابق افسران اور عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ ہیں۔ وزارت خزانہ کے بجٹ سٹاف ہفتے اور اتوار کو بھی ڈیوٹی کررہا ہے تاہم حکومت فی الحال بجٹ میں کوئی بڑا ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.