کاروباری خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا ، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد بڑھوتری دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 255.52 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 41923.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 0.61 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 12 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار 33 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے زائد کا فائدہ ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاجر دوست بجٹ متعارف کرانے کی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں زبردست دلچسپی ہوئی ہے جس کا تسلسل آئندہ کاروباری روز کے دوران بھی مل سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button