X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیر مملکت و ترکمن گیس کے چیئرمین مکسات بابائیف نے دستخط کئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیرمملکت نے تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط کئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکمانستان اورپاکستان کی وزارت پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاپی خطے کی خوشحالی کیلئے اہم منصوبہ ہے، تاپی پائپ لائن کا اشک آباد سے آغاز ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی، عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے ، مستقبل میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.