X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 305 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا اور انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 307 روپے 10 پیسے تھی جو 5 ستمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 5 روپے کی مزید کمی کے بعد 307 روپے پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.