X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بجلی بلوں میں ریلیف پر پیشرفت نہ ہو سکی، آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ، وزارت توانائی کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے، بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے بجلی بلوں پر ریلیف پلان کی آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.