X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نمرہ خان کا نشے سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا

معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے نشے سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک تہجد گُزار خاتون ہیں، اُنہوں نے کبھی بھی کسی قسم کا کوئی نشہ نہیں کیا۔

نمرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ماضی میں ہونے والے اپنے خوفناک کار حادثے سے متعلق کُھل کر بات چیت کی۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے نمرہ خان سے سوال کیا کہ “2014 میں جب آپ کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا تو اُس وقت یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آپ نشہ کرکے گاڑی چلا رہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، کیا یہ سچ ہے؟”

اس سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ “اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے، دراصل! میری نیند پوری نہیں تھی جس کی وجہ سے گاڑی چلاتے ہوئے بیہوش ہوگئی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری گاڑی کہاں جارہی ہے اور 180 کی رفتار سے میری گاڑی فوجیوں کی جیپ سے ٹکرائی تھی”۔

نمرہ خان نے کہا کہ “گاڑی کا اسٹیئرنگ میرے سینے میں گھس گیا تھا جیس کی وجہ سے میرا جگر بُری طرح متاثر ہوا تھا جبکہ میرے سر کے اندر شیشہ گُھس گیا تھا جس کی وجہ سے دماغ میں بھی شدید چوٹیں آئیں”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میری دائیں ٹانگ پانچ جگہوں سے ٹوٹ چکی تھی اور ٹانگ سے گوشت کا بڑا ٹکڑا بھی الگ ہوگیا تھا جبکہ ڈاکٹرز نے پہلے ہی میرے والدین سے کہہ دیا تھا کہ اگر آپریشن کے دوران، ان کی زندگی بچ بھی گئی تھی تو یہ ہمیشہ کے لیے کوما میں چلی جائیں گی”۔

انہوں نے فوجی افسران کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ابتدائی طور پر فوجی افسران کو لگا کہ ان پر خودکش حملہ ہوا ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

نمرہ خان کے مطابق ہسپتال میں جب ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا تب ہی ڈاکٹرز نے گھر والوں کو بتادیا تھا کہ ان کی زندگی اگر بچ بھی گئی تو بھی یہ کوما میں جا سکتی ہے، کیوں کہ ان کا دماغ اور جگر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

ان کے مطابق ان کا کافی خون بھی بہہ چکا تھا جب کہ اس وقت ان کا شراب نوشی کا ٹیسٹ بھی کیا گیا، شاید پولیس والوں کو شک گزرا کہ انہوں نے شراب نوشی کر رکھی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، ان سے متعلق پھیلائی گئی خبریں بے بنیاد ہیں کہ انہوں نے اس وقت شراب نوشی کر رکھی تھی یا منشیات کا استعمال کر رکھا تھا۔

ان کے مطابق حادثے کے بعد وہ چار دن وینٹی لیٹر پر رہیں جب کہ آپریشن کے بعد وہ کوما میں چلی گئی تھیں، 19 دن تک وہ کوما میں رہیں۔

نمرہ خان نے نئی زندگی ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی دعاؤں اور فوجی افسران کی جانب سے بروقت طبی امداد کے لیے اچھے ہسپتال منتقل کیے جانے کی وجہ سے ان کی زندگی بچی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.