X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

خوبصورت ہونا بھی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے: مومنہ اقبال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی خوبصورتی پر دلچسپ اظہار خیال کیا ہے۔

ایک نجی ٹی شو میں اداکارہ مومنہ اقبال بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اسکول سے لے کر انڈسٹری تک خوبصورتی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی بلکہ خوبصورتی نے زیادہ تر کیرئیر پر منفی اثر ہی ڈالا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کے آس پاس کے لوگ غیر محفوظ اور حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ ان سے برائی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس طرح خوبصورتی نے صرف ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں جس کا تجربہ اپنی زندگی میں متعدد بار کیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.