X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

دلکش خاتون شریا گھوشل مہنگی ترین گلوکارہ

شریا گھوشل عالمی شہرت رکھنے والی انڈین گلوکارہ ہیں اور ان کی سریلی آواز کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نے فلموں میں بالی وڈ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں کو اپنی آواز دی ہے اور ان کے متعدد گانے بلاک بسٹر ثابت ہوئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شریا گھوشل فلم کے ایک گانے کیلئے 25 لاکھ روپے تک فیس چارج کرتی ہیں۔

گلوکارہ نے ہندی کے ساتھ بنگالی، بھوجپوری، اردو، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، پنجابی، تامل اور تیلگو کے ساتھ بعض غیر ملکی زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یاد رہے کہ شریا گھوشل نے اپنے مختصر کیریئر میں 5 نیشنل ایوارڈز، 4 کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈز، 2 تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ، 2 بی ایف جے اے ایوارڈز، 7 فلم فیئر ایوارڈز اور 10 فلم فیئر ایوارڈز جیتے ہیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.